گوگل لینس کے ذریعے کسی بھی زبان کا ترجمہ انتہائی آسان
روان برس گوگل نے اپنے کئی نئے فیچرز کے متعارف کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گوگل کی سالانہ آئی او ڈویلپر کانفرنس کے دوران کمپنی کی جانب سے کئی بڑے اعلان کیے گئےجس میں لینس فیچر کا پر کافی توجہ دی گئی ۔
گوگل کے نئے ویژول سرچ ٹول گوگل لینس کے لیے بھی کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے اور فون کے کیمرے کو ریسٹورنٹ کے مینیو پر پوائنٹ کرنے پر گوگل لینس اس ریسٹورنٹ کے مقبول ترین پکوان اے آر کے ذریعے ہائی لائٹ کرسکے گا۔
New! ¡Nuevo! Neu! Live from Google Lens in more than 100 languages:
📖 Point your camera at text 🔎 Lens automatically detects the language 👀 See the translation right on top of the original words pic.twitter.com/U2BpHOilBP — Google (@Google) May 29, 2019
ایک بہترین اضافہ گوگل کا بھی ہے، یہ گوگل کی انٹری لیول فونز کے لیے سرچ ایپ ہے جو صارفین کو کیمرے کی مدد سے کسی اشارے کا تحریری ترجمہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اس ٹول کے ذریعے کسی بھی زبان کے الفاظ کو گوگل لینس کے زریعے آپ کی پسند کی زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا اس ضمن میں سو مختلف زبانوں کو انتخاب کیا گیا ہے ۔