جعلی ڈومیسائل اسکینڈل، وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم وفد نے مسئلہ اٹھا دیا

May 29, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Pm-MQM-Meeting-Isb-Pkg-29-05.mp4"][/video]

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے بڑا مسئلہ اٹھا دیا، کہا جعلی ڈومیسائل والوں نے سرکاری نوکریوں میں کراچی اور حیدرآباد والوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا ساتھ ہی دونوں شہروں کو ترقیاتی منصوبوں میں جائز حق دینے کا مطالبہ بھي کرديا۔

اسلام آباد میں سندھ کے شہری علاقوں میں بڑے گھپلوں کی گونج سنائی دی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم، عامر خان، کنور نوید، وسیم اختر اور دیگر نے کراچی حیدرآباد میں مبینہ جعلسازی کا بڑا مسئلہ اٹھا دیا، کہا جلی ڈومیسائلز والوں نے سرکاری ملازمتوں میں حقداروں کے حق پر ڈاکہ ڈالا ۔

متحدہ وفد نے ڈومیسائل اسکینڈل کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ساتھ ہی کہا کہ کراچی حیدرآباد کو ترقیاتی فنڈز میں جائز حق دلانے اور این ایف سی کی منصفانہ تقسیم کیلئے صوبائی مالیاتی کمیشن پرعمل کرانے کے مطالبات بھی پیش کر دیئے ۔

ملاقات میں کراچی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بات کی گئی ۔

PTI

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div