کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

اشرف خان

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر، کے اليکٹرک نے 3 روپے 37 پيسے فی يونٹ تک بجلی مہنگی کردی، ماہانہ 300 یونٹ سے کم يونٹ استعمال کرنیوالے گھريلو صارفين کیلئے قيمت نہيں بڑھے گی، ميٹر ريںٹ اور بينک چارجز بھی نہيں لئے جائيں گے۔

کراچی ميں زيادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین مزید مہنگائی کیلئے تیار ہوجائیں، کے اليکٹرک نے فی يونٹ بجلی کی قيمت ميں 2 روپے 15 پیسے سے 3 روپے 37 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کرديا۔

کے الیکٹرک کے نئے ٹیرف کے مطابق 100 يونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے فی يونٹ 5 روپے 79 پيسے، 101 سے 200 يونٹ تک 8 روپے 11 پيسے اور 201 سے 300 يونٹ تک فی يونٹ 10 روپے 20 پيسے ہی ادا کریں گے۔

کے الیکٹرک کے مطابق 300 سے 700 يونٹ استعمال کرنیوالوں 2 روپے 15 پیسے اضافے سے اب 17 روپے 60 پیسے فی یونٹ قیمت دیں گے جبکہ 701 سے زائد یونٹ استعمال کرنیوالوں کو اب 3 روپے 37 پیسے اضافے سے 20 روپے 70 پیسے دینا ہوں گے ساتھ ہی پیک آور (شام ساڑھے 6 بجے سے رات 10 بجے تک) کے دوران زیادہ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین بھی 21 روپے 60 پیسے ادا کریں گے۔

کے الیکٹرک کے نئے ٹیرف کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا جبکہ ميٹر ريںٹ اور بينک چارجز کی وصولی بھی جون سے ختم کی جارہی ہے۔

K ELECTRIC

New Terriff

Rate Hike

Tabool ads will show in this div