ورلڈکپ کے پہلے میچ کے لیے پاکستان نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

تصویر: پی سی بی ٹویٹر

ورلڈ کپ سے پہلے ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھا کر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ پاکستان نے بھی گیم پلان پر کام شروع کردیا۔

پاکستانی تھنک ٹینک نے ورلڈکپ مقابلوں کے لئے سر جوڑ لیے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فتح کن آغاز کے لیے پلان پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

پہلے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کے گرد اسپن کا جال بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مینجمنٹ نے شاداب خان، عماد وسیم، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی افتتاحی تقریب آج ہورہی ہے

منگل کو قومي ٹيم نے ناٹنگھم ميں ہونے والے 3 گھنٹے طويل پريکٹس سيشن میں فیلڈنگ پر بھی خاص توجہ دی۔

پاکستان اور ويسٹ انڈيز کی ٹیمیں 31 مئی کو مدمقابل آرہی ہیں۔

world cup 2019

PAK vs WI

CWC 2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div