کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی افتتاحی تقریب آج ہورہی ہے

ورلڈ کپ 2019 کي رنگارنگ افتتاحي تقريب آج بکھنگم پيلس کے سامنے ہوگی، مقامی اورعالمی شہرت يافتہ فنکار ایونٹ میں پرفارم کريں گے۔
کرکٹ، ميوزک، ڈانس اور انٹرٹينمنٹ کا تڑکا، بکھنگم پيلس کے باہر مال ميں ورلڈ کپ کي افتتاحي تقريب ہوگی۔ ایونٹ میں ورلڈ کپ کا آفيشل سانگ بھي پيش کيا جائے گا، مقامی اور عالمي شہرت يافتہ فنکار پرفارم کريں گے۔
چار ہزار کے قريب لوگ براہ راست تقريب سے محظوظ ہوں گے۔ ايک گھنٹے تک جاری رہنے والی کروڑوں افراد ٹیلی ویژن پر بھی دیکھیں گے۔
ورلڈ کپ کي افتتاحي تقريب پاکستاني وقت کے مطابق آج رات 9 بجے شروع ہوگی۔