سکھر میں ادویات کی قیمت بڑھنے سے مریض پریشان

سکھر میں بلڈ پریشر، شوگر اور بخارکي ادويات مہنگي ہوگئی ہیں۔ قيمتيں 50 سے 100 فيصد تک بڑھنے سے مريض پريشان ہیں۔

سکھر میں حکومت کی جانب سے دواؤں کی قیمتیں کم کرنےکے اعلان پرعمل نہ ہوسکا۔ سکھر میں بلڈ پریشر، شوگر اور بخار سمیت دیگر امراض کی دوائیں مہنگی ہونے سے مریض رل گئے۔

کنزیومررائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے اہلکار سلیم حبیب نے بتایا کہ قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، بیشتر دوائیں بازار سے نہیں ملتی، پرانے ریٹ مٹا کر نئے ریٹ لگا رہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

میڈیسن مارکیٹ کے جنرل سیکٹری نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ڈالر کے بڑھتے ریٹ کو قرار دیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں تو دوائیں دستیاب نہیں، شہری مہنگے داموں میڈیکل اسٹورز سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔

SUKKUR

Medicine price

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div