جنون گروپ نے ورلڈ کپ 2019ء کیلئے نیا گانا ریلیز کردیا

جنون گروپ نے ایک بار پھر ورلڈ کپ میں قومی جذبہ بڑھانے کیلئے گانا ریلیز کردیا۔
جنون گروپ نے نیا گانا ’’چھولے آسمان‘‘ جاری کردیا، گانے کی ویڈیو میں ملک کے تمام طبقات کو خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔
پاکستانی بینڈ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک بار پھر متحد ہو کر انگلینڈ میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ 2019ء کیلئے نغمہ جاری کریں گے۔
یوٹیوب پر جاری کئے گئے نئے نغمے کو کافی پذیرائی مل رہی ہے، ویڈیو میں نوجوانوں، اسکول و کالج کے طلباء و طالبات، مرد و خواتین اور مختلف اقوام کی کھیل سے محبت کو دکھایا گیا ہے۔
مزید جانیے : ورلڈ کپ 2019، جنون نے شائقین کیلئے بڑا اعلان کردیا
جنون گروپ اس سے قبل 2011ء میں بھی ورلڈ کپ کیلئے نغمہ تیار کر چکا ہے، ان کے گانے ’’ہے جذبہ جنون‘‘ کو شائقین میں بے حد پسند کیا گیا تھا، جو ہر جگہ سنائی دیتا تھا۔
ورلڈ کپ 2019ء کا آغاز 30 مئی کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز سے ناٹنگھم میں کھیلے گا۔