کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او مستعفی

May 28, 2019
 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورن مستعفی ہوگئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او کا استعفی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظور کرلیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 6 اراکین نے رچرڈ مورن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا تھا کہ رچرڈ مورن بیرونی سرمایہ کاری بھی پاکستان میں لانے میں ناکام رہے ۔

رچرڈ مورن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے غیر ملکی سی ای او تھے اور ان کا کنٹریکٹ 3 سال کے لئے تھا۔

معاشی ماہر مزمل اسلم نے بتایا کہ رچرڈ مورن کے دور میں اسٹاک مارکیٹ کا حجم ایک چوتھائی رہ گیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ رچرڈ مورن کی کینیڈا میں بھی ایک کمپنی ہے اور وہ اسٹاک مارکیٹ کے ساتھ اس کمپنی کے امور بھی چلا رہے تھے۔

Tabool ads will show in this div