شہبازشریف 11 جون کو پاکستان آجائیں گے،احتساب عدالت میں جواب جمع

نون ليگ کے وکلاء نے لاہورکي احتساب عدالت ميں جواب جمع کراديا ہے کہ شہباز شريف 11 جون کو وطن واپس آجائيں گے۔ نيب نے اعتراض اٹھاتے ہوئے شہباز شريف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کي درخواست کردی۔
احتساب عدالت ميں آشيانہ ہاؤسنگ اسکيم کے ريفرنس کی سماعت ہوئی۔ شہبازشريف کي عدالت سےغير حاضری پر جواب جمع کراديا گيا۔شہبازشريف کي نمائندگي عطاء تارڑٰ نے کی۔
عدالت کو بتايا گيا کہ شہبازشريف کا لندن ميں 7 جون کو آخری طبي معائنہ ہوگا جس کے بعد وہ وطن واپس آجائيں گے۔
نيب کے وکيل نے اعتراض کيا کہ عطاء تارڑ کا وکالت نامہ جمع نہيں،عدالت حاضری سے معافي کي درخواست خارج کرتے ہوئے ملزم کے وارنٹ گرفتاري جاري کرے، فاضل جج نے شہبازشريف کے وکلاء کي آمد تک معاملہ موخرکرديا ۔
ادھر رمضان شوگرملز کيس ميں حمزہ شہباز بھي پيش ہوئے،عدالت نے حاضري لگانے کے بعد حمزہ شہباز کو واپس جانے کي اجازت دے دی۔