پنوں عاقل اندوہناک حادثہ،جائے حادثہ پر قیامت صغرٰی کا منظر

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

پنوں عاقل میں ہونے والے خوفناک حادثے کے بعد  جائے حادثہ پر قیامت صغرٰی کا منظر تھا، زخمی مسافر، اور لاشوں کے ساتھ گھنٹوں سیٹوں میں پھنسے رہے، جنہیں باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔ کئی گھنٹے تک زخمی امداد اور مدد کیلئے پکارتے رہے مگر دور دور تک کوئی حکومتی مشینری موجود نہ تھی، زخمی بچوں امداد کی آس و امید پر سسک سسک پر سیٹوں پر ہی دم توڑ دیا۔

 

سانگی حادثے میں بیشتر مسافر امدادی کارروائیوں میں تاخیر کے باعث جاں بحق ہوئے ۔ سیٹوں کے درمیان پھنسے مسافروں کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد کوئی انتظامی عہدیدار نہیں پہنچا۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ دونوں گاڑیاں ایک دوسرے میں پھنس گئی تھیں، جس کے باعث مسافروں کو بروقت بس سے نہیں نکالا جاسکا ۔ بس کی نشستوں کے درمیان پھنسے مسافر بری طرح زخمی ہوگئے تھے  اور درد کی شدت سے کراہ رہے تھے ۔ سماء

پر

shaharyar khan

Tabool ads will show in this div