کسی کو لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جائیگی، وزیر دفاع

وزیر دفاع نے شمالی وزیرستان واقعے کو افسوسناک قرار دے دیا، پرویز خٹک کہتے ہیں کہ بدقسمتی سے گروہ کی قیادت 2 ارکان اسمبلی کر رہے تھے، کسی کو بھی عوامی تکالیف اور شکایات کو جواز بنا کر لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ایک گروپ نے چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ کی، پاک فوج کے سپاہیوں نے مشتعل ہجوم کو پُرامن طریقے سے منتشر کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : خار کمر واقعے میں زخمی پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا

وہ کہتے ہیں کہ 5 جوانوں کے زخمی ہونے پر پاک فوج نے دفاع میں جوابی فائرنگ کی، جس سے کچھ ہلاکتیں بھی ہوئیں، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو نہیں ہونا چاہئے تھا، بدقسمتی سے اس گروہ کی قیادت 2 ارکان اسمبلی کررہے تھے۔

مزید جانیں : پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ،رکن قومی اسمبلی علی وزیرگرفتار،آئی ایس پی آر

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز کے دوران ہمارے قبائلی بھائیوں نے بہت تکالیف کا سامنا کیا، علاقے میں امن قوم، فوج اور قبائلی عوام کی قربانیوں کے بعد قائم ہوا، ہمیں اپنے قبائلی بھائیوں کی مشکلات کا احساس ہے، ان کے تمام جائز مطالبات آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر پورے کئے جارہے ہیں۔

PERVEZ KHATTAK

north waziristan

DEFENSE MINISTER

PTM

Tabool ads will show in this div