خار کمر واقعے میں زخمی پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا

File Photo
File Photo
File Photo

شمالی وزيرستان ميں خارکمر چيک پوسٹ پر فائرنگ کے تبادلے میں زخمی سپاہی گل خان شہيد ہوگيا۔ گزشتہ روز پیش آنیوالے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 5 فوجیوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

خارکمر چيک پوسٹ پر گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونیوالا سپاہی گل خان دوران علاج چل بسا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خار کمر چیک پوسٹ پر پی ٹی ایم کے رہنماؤں کی سربراہی میں مشتعل افراد نے حملہ کردیا تھا، اس دوران چیک پوسٹ پر فائرنگ بھی کی گئی جس سے 5 اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے جبکہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

مزید جانیے : پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ،رکن قومی اسمبلی علی وزیرگرفتار،آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کے مطابق واقعے کے بعد رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ فرار ہوگئے تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق حملے کے بعد پیٹرولنگ کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے بویا ميں نالے سے گولیاں لگی 5 لاشیں ملیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وادی شوال میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہيں کہ بہادر قبائل کی قربانياں رائيگاں نہيں جانے ديں گے، پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو چند افراد رياست کیخلاف اُکسا اور اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہيں۔

دوسری جانب رات گئے دہشت گردوں نے شوال کی مکی گڑھ پوسٹ کو نشانہ بنايا۔ جس میں ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔

north waziristan

check post attack

PTM

MOHSIN DAWAR

ALI WAZIR

Tabool ads will show in this div