عید سے پہلے دوپٹہ گلی کی رونقیں عروج پر

May 27, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/DUPATTA20GALI20KHI20PKG2026-0520Hasan1.mp4"][/video]

عید کی تیاریاں عروج پر ہیں، کپڑوں اور جوتوں کے بعد خواتین دوپٹے کے حوالے سے بھی کچھ نیا چاہتی ہیں تو کراچی کے علاقے کریم آباد کی دوپٹہ گلی بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔

جوڑا چاہے جتنا بھی مہنگا اور خوبصورت کیوں نہ ہو اگر دوپٹہ اس کی مناسبت سے نہ ہو تو بات نہیں بنتی۔

اس لیے اگر کراچی کی خواتین کو ڈيزائنر کے ملبوسات خریدنے کے بعد دوپٹے پر نت نئی پیکو کروانا ہو یا ملبوسات سے میچنگ دوپٹے خریدنے ہوں، دوپٹہ گلی جائیں تو رنگوں کی بہار آئی ہوئی ہے۔

عیدالفطر سے قبل دکان داروں کا کاروبار بھی خوب چمک رہا ہے۔

سالوں سے قائم دوپٹا گلی میں رنگائی سے لے کر پیکو تک کے علاوہ میچنگ کے خوبصورت تیار دوپٹے خواتین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

Dupatta Gali

Tabool ads will show in this div