ہم دونوں میں سے زیادہ کیوٹ اور معصوم کون ہے؟

May 27, 2019

سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان اپنی ویڈیوز کی بدولت مشہوربھی ہیں اور اکثر انہیں تنقید کی زد میں بھی رکھا جاتا ہے ، وہ کسی ویڈیو میں میک اپ سکھاتے نظرآتے ہیں تو کبھی مختلف ٹپس دے رہے ہوتے ہیں اور کبھی کچھ ایسا بھی کر ڈالتے ہیں کہ ویڈیو ہی متنازع قرار پاتی ہے۔

ناصرخان جان نے سوشل میڈیا پرایک پول کے ذریعے اپنی مقبولیت کا اندازہ لگانے کی کوشش کی ہے، اس بات میں تو کوئی قباحت نہیں لیکن ناصر نے اپنا موازنہ احمد شاہ سے کیا ہے جو یقننا باعث حیرت ہے۔

نیلم منیر سے دوستی ختم ہوچکی ہے

انہوں نے مداحوں سے سوال پوچھا کہ کون زیادہ کیوٹ اور معصوم ہے؟ سپرماڈل ناصرخان جان یا احمد شاہ بونا بوائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ناصر نے یہ بھی  لکھا ’’پلیز ووٹ فار می ‘‘۔

احمد شاہ نامی یہ بچہ کچھ عرصہ قبل سوشل میٖڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو کے ذریعے سامنے آیا تھا جو اس کی کلاس ٹیچر نے بنائی تھی، اپنا بستہ واپس مانگنے کا معصومانہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو بہت بھایا اور احمد راتوں رات مقبول ہو گئے جس کے بعد انہیں مختلف ٹی وی چینلز پر بھی ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے جبکہ آج کل وہ رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظرآرہے ہیں۔

ناصر نے احمد کو بونا کیوں لکھا یہ تو وہی بتا سکتے ہیں لیکن  سوشل میڈیا صارفین کسی موقع پر بھی چوکتے نہیں، اس پوسٹ پر بھی انہوں نے دل کھول کر تبصرے کیے ، کسی نے ناصر خان جان کو ہی بیسٹ قرار دیا تو کسی نے چھوٹے سے بچے کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے اسے بونا لکھنے پر اس پوسٹ کو ان کے دماغ کا خلل قرار دیا۔

nasir khan jan

Ahmed shah

Tabool ads will show in this div