لاہور: پھاٹک کھلارہنے پررکشہ اور موٹرسائیکل ٹرین کی زد میں آگئے

لاہور ميں کوٹ لکھپت ريلوے پھاٹک پر رکشہ اور موٹرسائيکل ٹرين کی زد ميں آگئے، حادثے ميں ايک خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔

ريلوے پھاٹک پر ہونے والا حادثہ عملے کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ جہاں کراچي سے آنے والي ٹرين گزرنے کے بعد ۔عملے نے پھاٹک کھول ديا تھا۔

اسي دوران کراچي جانے والی پاک بزنس ايکسپريس بھي آن پہنچی اور پھاٹک کھلا ہونے کے باعث موٹرسائیکل اور رکشہ ٹرین کی زد میں آ گئے۔

رکشے ميں سوارخاتون موقع پرہي جاں بحق ہوگئی، امدادئ ٹيميوں نے زخمي ہونےوالے دو افراد کو جنرل اسپتال منتقل کرديا ہے۔

حادثے کے بعد ريلوے کا عملہ موقع سے غائب ہوگيا، حکام نے نوٹس ليتے ہوئے تحقيقات کا حکم دے ديا ہے۔

TRAIN ACCIDENT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div