چارسدہ،جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ، تین بھائی قتل

چار سدہ کے علاقے علی جان کلے میں جائیداد کے تنازعے پر مخالفین نے فائرنگ کرکے تین بھائیوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تینوں بھائی اپنے حجرے میں موجود تھے، جہاں ملزمان نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے تحصیل اسپتال تنگی منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ مخالفین کا کافی عرصے سے زمین پر تنازعہ چل رہا تھا، اس سے قبل بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی دیکھنے میں آئی تھی۔

LAND DISPUTE

Old Enmity

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div