وارم اپ میچ : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیدی
ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیدی، اسٹیون اسمتھ نے 116 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے، اسٹیون اسمتھ نے 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 116 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 43، عثمان خواجہ 31 اور مارش 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ورلڈ کپ وارم اپ : نیوزی لینڈ نے بھارت کو چاروں خانے چت کردیا
انگلش بولر لیام پلنکٹ نے 4 وکٹیں لیں، ووڈ، ڈاؤسن اور کورن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں انگلش ٹیم 49.3 اوورز میں 285 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ونس نے 64 اور بٹلر 52 رنز بنائے، ووکس 40 اور بٹلر 32 رنز بناسکے۔
وارم اپ میچ: پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست
آسٹریلیا کی جانب سے بہرنڈورف اور رچرڈسن نے 2، 2 جبکہ کولٹرنائل، زامپا، لیون اور اسٹائنس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔