ورلڈ کپ وارم اپ : نیوزی لینڈ نے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا

نیوزی لینڈ نے وارم اپ میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرادیا، کوہلی الیون 179 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوول کی سیمرز کیلئے مددگار وکٹ بھارتی بیٹنگ لائن کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی۔

کپتان ویرات کوہلی اور اسٹار بلے باز شیکھر دھون اور روہت شرما فیل ہوگئے، 91 رنز پر 7 بھارتی کھلاڑی ڈریسنگ روم واپس پہنچ چکے تھے، جڈیجا نے نصف سنچری بنائی تو ٹیم کا اسکور 179 رنز تک پہنچا، ہاردک پانڈیا 30 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4 اور جیمز نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹم ساؤتھی، گرانڈہوم اور فرگوسن نے ایک ایک شکار کیا۔

کیویز نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا، کین ولیم سن نے 67 اور راس ٹیلر نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، مارٹن گپٹل 22 رنز بناسکے۔

 

world cup 2019

WC2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div