ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار نوازشریف اور آصف زرداری ہیں،شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں، ن لیگ چاہتی ہے کہ نیب میں ان کے خلاف کوئی ریفرنس نہ آئے۔
لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزير ريلوے شيخ رشيد احمد نے خبردار کیا کہ کراچي سرکلر ريلوے پر سياست نہ کي جائے، سندھ حکومت مجھ پر بلاوجہ تنقید کررہی ہے، کے سی آر کیلئے جگہ دلانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انھوں نے کہا کہ لاڑکانہ ميں بچوں کا ايک اسپتال نہيں،غريبوں کے ہزاروں بچے ايڈز زدہ نکل رہے ہيں،اس کي وجہ سندھ حکومت کي نااہلي ہے۔ شيخ رشيد نےوزیر صحت عذرا پيچوہو کے استعفیٰ کا مطالبہ کرديا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شريف کو اين آر او کيلئے بھيک مانگتے ديکھا ہے، شاہد خاقان عباسي چيخيں مار رہا ہے۔
وزیر ریلوے نے بتایا کہ آئي ايم ايف کے پاس جانا مجبوری ہے،مہنگائی کے ذمہ دار نواز شریف،شہباز شریف اور آصف زرداري ہيں اور نواز شريف اور آصف زرداري آپس ميں ملے ہوئے ہيں۔