ورلڈ کپ 2019، جنون نے شائقین کیلئے بڑا اعلان کردیا
پاکستان کا پھر سے یکجا ہو جانے والا راک بینڈ جنون ورلڈ کپ 2019 میں شائقین کرکٹ کیلئے کچھ خاص لے کر آرہا ہے۔
ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی پوری قوم کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہوجاتی ہے اور شاہینوں کی جیت کیلئے دعا گو ہوتی ہے، اس جوش وجذبے کو اور بڑھانے کیلئے جنون نے اعلان کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنا نیا نغمہ ریلیز کریں گے۔
جنون بینڈ نے جو کہ گلوکار علی عظمت، گٹارسٹ سلمان احمد اور برائن پر مشتمل تھا ، اس سے قبل 23 سال قبل ورلڈ کپ 1996 کے لیے زبان زد عام نغمہ ’’ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار ‘‘ ریلیز کیا تھا۔
#Cric123 Exclusive and Breaking News: After 23 Years #Junoon is coming back with Special song for Cricket World Cup. Here is @sufisal @RealAliAzmat and Brian message for Pakistan Cricket fans. #SooperJunoonWorldCup #SooperHaiPoaraPakistan #AikJunoonChayaHai #CWC19 pic.twitter.com/BknYzK4Ec7
— Cric123 (@Cric123Official) May 24, 2019
ایک ویڈیو پیغام میں اس حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو بہت خاص ہے، میں علی اور برائن پاکستان کے اتحاد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
نغمے کے بول ’’ بدلے گا جہاں، چھولیں گے آسماں ۔۔۔ اور کرکٹ ٹیم سر فخر سے اٹھائے گی‘‘ سے شروع ہو رہے ہیں۔
اس حوالے سے علی عظمت کا کہنا تھا کہ یہ نغمہ پاکستان کے لوگوں خصوصا ان کے لیے ہے جنہیں معاشرے میں اہمیت نہیں دی جاتی۔
گانے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے تو امید ہے کہ جنون یہ نیا گانا اس سے قبل ہی شائقین کرکٹ کیلئے جاری کردے گا۔