علی ظفر نے نئی حمد ریلیز کردی

May 25, 2019

[video width="640" height="300" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Hamd-o-Naat-Ali-Zafar.mp4"][/video]

میشا شفیع کے ساتھ جنسی ہراسانی کے معاملے پر عدالتی کارروائی کاسامنا کرنے والے علی ظفر نے ماہ رمضان کی مناسبت سے اپنی لکھی اور کمپوز کی ہوئی حمد ریلیز کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اس حوالے سے علی نے لکھا کہ رواں سال کے آغاز پر مجھے عمرہ کیلئے مکہ اور مدینہ جانے کی سعادت حاصل ہوئی تھی، وہاں جا کر جو کچھ محسوس کیا وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔ اس کے بجائے میں نے اس حمد کا کلام لکھ کر یہ کوشش کی ہے اپنے جذبات کا اظہار کرسکوں۔

علی نے یہ پیغام ٹائپ کرنے کے بجائے روایتی طریقے سے سیاہ روشنائی سے لکھا ہے، بنیادی طور پر وہ ایک آرٹسٹ بھی ہیں، غالبا اسی لیے یہ منفرد آئیڈیا علی کے ذہن میں آیا۔

ریلیز کیے جانے کے بعد سے اب تک اسے 19 ہزارسے زائد لوگ یو ٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔

Hamd

Tabool ads will show in this div