کراچی واٹر بورڈ کے این ای پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا طویل بریک ڈاؤن

کراچی واٹر بورڈ کے این ای پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا طویل بریک ڈاؤن جاری ہے، کے ٹو نظام فراہمی آب سے پانی کی فراہمی  4 گھنٹے سے معطل ہے۔

ترجمان واٹر بورڈ نے بتایا کہ بجلی کہ عدم فراہمی کے باعث پیپلز کالونی، ریلوے سوسائٹی، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، فیڈرل بی ایریا کے تمام بلاک  سمیت دیگر علاقے بری طرح متاتر ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اسکیم 33، گلشن اقبال، اسکاؤٹ کالونی میں 4 گھنٹوں سے فراہمی آب بند ہے۔

ترجمان واٹربورڈ کا کہنا تھا کہ کے ٹو نظام فراہمی آب پر بجلی صبح 7:30 سے منقطع ہے، بجلی بند ہونے سے اب تک ساڑھے3 کروڑ گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جاسکا،متاثرہ علاقوں میں فراہمی آب 3 دن تک متاثر رہے گی۔

ادھر ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ واٹر بورڈ این ای کے پمپنگ پر جلد بجلی بحالی کے لئے ہنگامی بنیاد پر کام جاری ہے،کے الیکٹرک، سینئر افسران کی ٹیمز کی جانب سے نگرانی کی جا رہی ہے، کام مکمل کل ہوتے ہی این ای کے پمپنگ پر بجلی کی فراہمی معمول پر آجائے گی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ دھابیجی، پپری اور این ای کے سمیت تمام بڑے پمپنگ اسٹیشن پر متواتر بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

water board

KWSB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div