لاہور میں تیز آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار
لاہور ميں گذشتہ روز تیز آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگيا، محکمہ موسميات کا کہنا ہے کہ دو روز بعد بارشوں کا نيا سلسلہ متوقع ہے۔
لاہور ميں افطار کے بعد تيز ہوا کے ساتھ بارش شروع ہوئي جو وقفے وقفے سے رات گئے تک جاري رہي۔
موسم ابر آلود ہونے سے درجہ حرارت ميں کافي کمي آئي اور شہر ميں درجہ حرارت 19 ڈگري سينٹي گريڈ ريکارڈ کيا گيا۔
محکمہ موسميات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے تک موسم ابرآلود رہ سکتا ہے، دو روز بعد بارشوں کا نيا سلسلہ بھي متوقع ہے۔
MET OFFICE
weather pleasant
Lahore rain
تبولا
Tabool ads will show in this div