ورلڈ کپ کیلئے لندن روانگی سے قبل آصف علی کا بیٹی کی یاد میں پیغام
حال ہی میں بیٹی کی وفات کا صدمہ برداشت کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی ورلڈ کپ اسکواڈ کو جوائن کرنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔
روانگی سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف علی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے آج انگلینڈ روانہ ہو رہا ہوں، بطورٹیم ہمیں آپ کی دعاؤں اور غیر مشروط حمایت کی ضرورت ہے‘‘۔
آصف علی نے ٹویٹ میں کینسر کے خلاف جنگ ہار جانے والی اپنی ننھی بیٹی کی یاد میں ایک نوٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری شہزاد ی دعا فاطمہ کیلئے چند سطریں ہیں، آپ سب کیلئے دعائیں۔
بیٹٰی کی یاد میں کرکٹر نے اپنے جذبات کا اظہار ان الفاظ کے ساتھ کیا کہ ہمیں اللہ کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔
Leaving today to join Pakistan team in UK for our Cricket World Cup journey. We as a team will be in need of your prayers & unconditional support.
These are the final few lines for my princess Dua Fatima. Meri beti k liye dua or Fateha ki darkhwast hai. Aap sab k liye duaaain! pic.twitter.com/XeS9ducwZZ — Asif Ali (@AasifAli2018) May 25, 2019
آصف نے دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر سب کا خصوصا خصوصاڈاکٹرز، نرسوں، دیگرعملے، پی سی بی ، امریکی قونصلیٹ اسلام آباد، لاہور، شکاگو اور نیویارک میں پاکستانی ایمبیسی، منی سوٹا میں پاکستانی کمیونٹی،مایو کلینک روچسٹر، تمام میڈیا اور اپنے مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے لکھا کہ میں دعا فاطمہ کو ایک جنگجو کے طور پر یاد رکھنا چاہتا ہوں۔، وہ میری طاقت تھی، اس کی یادوں کی خوشبو ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی۔ آپ سب سے دوبارہ درخواست ہے کہ میری شہزادی کیلئے دعا کریں۔ میرا ساتھ دینے کیلئے شکریہ۔
یاد رہے کہ اسٹیج فور کے کینسر میں مبتلا آصف علی کی بیٹی 20 مئی کو امریکا میں انتقال کرگئی تھی۔ نور فاطمہ کا گذشتہ کئی ماہں سے علاج جاری تھا اور گزشتہ ماہ اسے علاج کے لیے امریکا لے جایا گیا تھا۔ آصف علی کو بیٹی کے انتقال کی اطلاع انگلینڈ میں موصول ہوئی جہاں وہ ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ تھے۔
بیٹی کی تدفین کے لیے آصف علی دورہ انگلینڈ چھوڑ کر آبائی شہر فیصل آباد آئے ہوئے تھے۔