ڈالر کی قیمت 5 روپے تک کم ہوسکتی، چیئرمین ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن

چیئرمین ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن ملک بوستان کہتے ہیں کہ آئندہ دنوں ميں ڈالر کی قیمت 5 سے 6 روپے مزید کم ہوسکتی ہے۔

ملک بوستان نے کہا کہ عوام نے ڈالر بیچنا شروع کر دیئے، ہم نے قوم سے اپیل کی تھی کہ ڈالر کا بائیکاٹ کریں۔

چئیرمین ایکسچنج کرنسی ایسوسی ایشن نے کہا کہ دو روز سے اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی، ڈالر کی قدر میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ 35 ہزار 703 کی سطح پر بند

ملک بوستان نے کہا کہ جمعہ کو ڈالر 53 پیسے سستا ہو کر انٹر بینک میں 150.91 اور اوپن مارکیٹ میں 151.70 روپے پر بند ہوا۔

منگل 21 مئی کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 153 پر پہنچ گیا تھا۔

pakistan economy

IMF loan

Malik Bostan

Dollar value

Tabool ads will show in this div