نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے متعدد کارکن گرفتار

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے متعدد کارکن گرفتار کرلئے گئے، وزیر اطلاعات پنجاب کہتے ہیں اقدامات عالمی دباؤ کی وجہ سے نہیں، ملکی مفاد میں کئے، پنجاب کابینہ نے زیر زمین پانی نکالنے والي منرل واٹر کمپنيز پر ایک روپیہ فی لیٹر ٹیکس لگانے کی منظوری بھی دے دي ۔

پنجاب میں کالعدم جماعتوں کے کارکنون کی گرفتاری پر وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چندہ اکٹھا کرنے اور دیگر سرگرمیوں کے باعث سپاہ صحابہ، جیش محمد اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں راولپنڈی، لاہور، ملتان اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے پنجاب کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر بریفنگ میں کہا کہ حکومت نے رمضان میں عید بازار لگانے اور فورٹ منرو اتھارٹی کا نام بدلنے کی منظوری بھی دی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر پالیسی میں ترمیم کی منظوری کا معاملہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں لایا جائے گا۔

ban outfit

national action plan

Information Minister Punjab

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div