کراچی سے بائیک چوری کرنے والے ملزمان سجاول میں گرفتار

کراچی سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے 4 کارندے سجاول سے گرفتار کرلیے گئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

سجاول پولیس کے مطابق ملزمان کراچی سے رینجرز کے اہلکاروں کی دو موٹر سائیکلیں چوری کر کے اندرون سندھ لے کر جا رہے تھے مگر موٹر سائیکلوں میں ٹریکر نصب تھے جس کے باعث ان کو ٹریس کرتے ہوئے پولیس نے میرپور بٹھورو بائے پاس پر ملزمان گرفتار کرکے موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

گرفتار ملزمان میں محمد بخش زہری،غلام سرور زہری، عائشہ اور مہناز شامل ہیں۔ تمام ملزمان لاڑکانہ کے رہائشی ہیں۔

سجاول پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Bike lifter

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div