کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ 35 ہزار 703 کی سطح پر بند

فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے سے 35 ہزار 703 کی سطح پر بند ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 2 ہزار 537 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 6 ارب روپے مالیت کے 14 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا، جبکہ شیئرز کی قیمت بڑھنے پر 5 روز میں مارکیٹ کيپٹلائزیشن میں 400 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم، 100 انڈیکس میں اضافہ

گذشتہ روز 100 انڈیکس 944 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 581 پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے بعد ملک میں اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان تھا تاہم مارکیٹ سپورٹ فنڈ جاری ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

معاہدے کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو تین سال کےلیے 6 ارب ڈالر کا قرض دے گا۔ لیکن آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کے بعد ملک میں بیروزگاری مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

pakistan economy

PSX

IMF agreement

Tabool ads will show in this div