سنی لیون یا سنی دیول؟ انتخابی نتائج دیکھ کربھارتی اینکرجذباتی ہوگیا

May 24, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/SM-ARNAB-GOWSWAMI-BHAND-PKG-23-05-Zaki.mp4"][/video]

بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اتحادی جماعت کو فیصلہ کن برتری حاصل ہوچکی ہے، فتح ملی تو بھارتی ٹی وی چينل پرمودی کی اليکشن مہم چلانے والے ارناب گوسوامی اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے اور سنی دیول کو سنی لیون بنا ڈالا۔

بھارتي ٹي وي چينلز کے جذباتی اینکرز میں ارناب گوسوامي کا نام سرفہرست ليا جاتا ہے، ٹی وی پرزور و شور سے مودي کي اليکشن مہم چلا نے والے ارنب پر انتخابي نتائج دیکھ کر جذبات اس قدر غالب آئے کہ فاتح اميدواراداکار سنی ديول کی جگہ سنی ليون کا نام لینے لگے۔

ٹی وی میزبان کی اس حرکت پر بھارت ميں سوشل میڈیا صارفين نے ان کا خوب مذاق اڑایا، ارناب گوسوامی کي اس غلطي نے یہ سوال بھی جنم ديا کہ گرداس پور سے سنی لیون جیتی ہیں یا سنی دیول۔

سونے پر سہاگا اداکارہ نے بھی معاملے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایموجیز کے ساتھ ٹويٹ کرکے پوچھ لیا کہ میں نے کتنے ووٹ لیے ہیں؟۔

 

Sunny Leone

sunny deol

Tabool ads will show in this div