عام سی نظر آنے والی خاص جڑی بوٹی اور حیرت انگیز فوائد

May 24, 2019

مورنگا جسے پنجابی اور سرائیکی میں سہاجنا اور سندھی بلوچی میں سہانجڑو کہا جاتا ہے۔ يہ درخت دنيا بھر ميں غذائي، طبي اور صنعتي لحاظ سے انسانوں، جانوروں اور فصلوں کيلئے نہايت مفيد ہے۔

اہم بات يہ ہے کہ مورنگا کے پتيوں سے ہربل پروڈکٹس تيار کي جارہي ہيں۔ پنجاب يونيورسٹي کے ريسرچ کے مطابق توانائي سے بھرپور مورنگا بے شمار بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے اور یہ ایک بہترین غذائی ٹانک ہے۔

اس کے پتے، جڑیں، پھول، بیج، گوند اور چھال میں موجود اینٹی بیکٹریل اجزاء کئی بیماریوں کے علاج میں انتہائی مدد گار ہیں۔

اس پودے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پودا اپنے اندر دہی اور دودھ سے دو گنا زیادہ پروٹین، گاجر سے4 گنا زیادہ وٹامن اے، سنگترے سے7 گنا زیادہ وٹامن سی، کیلے سے 3 گنا زیادہ پوٹاشیم رکھتا ہے۔

یہ پودا ادویات سازی، صنعتی مقاصد، کاسمیٹکس اور اشیائے خوردنی میں بھی بھر پور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ امریکا میں اس کے پتے چائے کے طور پر جب کہ اس کے بیجوں کا تیل کوکنگ آئل اور بیجوں کا سفوف پانی کو صاف کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

SEEDS

COSMETIC

cooking oil

Moringa

BodyShop

Magic herb

Tabool ads will show in this div