دس سال بعد برٹش ایئرویز کی پرواز3جون کو پاکستان میں لینڈ کریگی
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگلے ماہ تین جون کو برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویز کی دس سال بعد پہلی پرواز پاکستان میں لینڈ کرے گی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری کا کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز جون سے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی، جب کہ پہلی پرواز3 جون کو لندن ہتھرو ایئر پورٹس سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد آئے گی۔
Months of work behind scenes pays off,BA to land 1st at Isb on 3rd Jun after over 10 yrs of absence-big boost for inbound tourism from UK/US-I’m happy to be taking the maiden flight.Well done & thankyou @TomDrewUK & all involved in getting a global aviation player bk to Pakistan! pic.twitter.com/FqmgnG7vBv
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 23, 2019
اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ تین جون کو پاکستان آنے والی پہلی پرواز میں وہ خود بھی سوار ہونگے، اس اقدام سے نہ صرف پاکستان کا امیچ بہتر کرنے میں مدد ملے گی، بلکہ ملک میں نئے سیاحتی مواقع بھی پیدا ہوسکیں گے۔ انہوں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا بھی شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا بھی اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ برٹش ایئر ویز ابتدائی طور پر اسلام آباد سے ہفتہ وار 3 پروازیں چلانے کی خواہشمند ہے۔ مسافروں کو لے کر برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز3 جون کو صبح 9 بجے لندن سے اسلام آباد اآئے گی اور 2گھنٹے بعد اسلام آباد سے لندن کیلئے روانہ ہوگی۔
برٹش ائیر ویز 11 سال بعد پاکستان آرہی ہے.برٹش ائیر ویز ،جون 2019 سے اسلام آباد سے ہفتہ وار 3فلایٹس چلانے کی خواھش مند ہے@PTIofficial @InsafPK @PtiNorthPunjab @PTIOfficialRWP @PtiTaxila @PTIPunjabPK @RadioPakistan @pid_gov @PTVNewsOfficial
— Ghulam Sarwar Khan (@GSKhan_Official) May 23, 2019
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر 2018 میں برٹش ایئر ویز انتظامیہ کی جانب سے پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پرفلائٹ آپریشن کی بحالی اور مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کیا گیا تھا۔ برٹش ایئر ویز نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی فیصلے سے آگاہ کیا۔
سال 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل حملے کے بعد برطانوی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے پروازیں بند کردی تھیں۔

اس سے قبل سترہ سال پہلے کراچی میں شیرٹن ہوٹل کے باہر ہونے والے دھماکوں میں فرینچ انجینیرز کی ہلاکت پر ایئرفرانس نے پاکستان کیلئے اپنی کارگو فلائٹ آپریشن معطل کیا۔ دیگر دوسری ایئرلائنز رائل ڈچ، ایس اے ای، ال اٹیلیا، جاپان ایئرلائنز اور کے ایل ایم بھی پاکستان میں فلائٹ آپریشن معطل کرچکی ہیں۔