وزیراعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچيں گے۔
وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران شوکت خانم کینسر اسپتال کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔
کراچی آمد پر وزیراعظم عمران خان کو گورنر ہاوس میں شہر میں امن و امان کی صورت حال اور وفاقی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، جب کہ وزیراعظم اپوزیشن اراکین اور تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزيراعظم کا کراچی کے بعد گھوٹکی جانے کا بھی امکان ہے، جہاں وہ سابق وفاقي وزير علی محمد مہر کے انتقال پر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔ واضح رہے کہ علی محمد مہر منگل کودل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔
KARACHI OPERATION
MURAD ALI SHAH
shaukat khanam hospital
PM IMRAN KHAN
تبولا
Tabool ads will show in this div