برٹش ائیر ویز کا آئندہ ماہ سے پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ برٹش ایئر ویز جون سے اسلام آباد سے ہفتہ میں تین پروازیں چلائے گی۔

وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ برٹش ایئر ویز جون سے اسلام آباد سے ہفتہ میں تین پروازیں چلائے گی، یہ آپریشن 11 سال کے بعد دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ پیغام میں غلام سرور خان نے کہا کہ برٹش ایئر ویز نے اسلام آباد سے ہفتہ میں تین پروازیں شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں برطانیہ نے اسلام آباد سے لندن کے لیے برٹش ائیر ویز کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مذکورہ ایئر لائن نے ستمبر 2008ء میں پاکستان کیلئے آپریشن معطل کردیا تھا۔

برٹش ایئرویز اسلام آباد سے ہیتھرو ایئر پورٹ فلائٹ آپریٹ کرے گی جبکہ لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

ZULFI BUKHARI

BRITISH AIRWAYS

UK high commission

Tabool ads will show in this div