ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی، سرفراز سمیت تمام کپتانوں کی پریس کانفرنس

May 23, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/ICC-captains-EVENT-PKG-23-05.mp4"][/video]

آئی سی سی ورلڈ کپ ميں شريک تمام 10 ٹيموں کے کپتانوں کی پريس کانفرنس ہوئی جس میں انگلينڈ کو فيورٹ قرار دے ديا گیا۔ کرکٹ قائدین کہتے ہيں اس بار کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

انگلينڈ ميں کرکٹ کا عالمی میلہ سج گیا، چمچماتی ٹرافی کے ساتھ تمام کپتانوں نے پريس کانفرنس کی، سب سے پہلے ميزبان ملک کے کپتان اوئن مورگن اسٹيج پر آئے، تاليوں کی گونج ميں سرفراز احمد کا استقبال ہوا، باری باری تمام ٹيموں کے کپتان اسٹيج پر براجمان ہوئے۔

اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ جيتنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے، خواہش ہے کرکٹ کے گھر پر فائنل کھيليں۔

بھارتی کپتان ويرات کوہلی بولے کہ فارميٹ کی وجہ سے اس بار ايونٹ بہت مشکل ہوگا۔

پاکستان ٹيم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا تمام ٹيميں تگڑی ہے، اچھی کرکٹ کھيلنے کو ملے گی۔

تمام ٹيموں نے انگلينڈ کو فيورٹ قرار ديا، پريس کانفرنس کے اختتام پر ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو شوٹ بھی ہوا۔

ENGLAND

world cup 2019

Captains Presser

Tabool ads will show in this div