اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم، 100 انڈیکس میں اضافہ

May 23, 2019

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات 23 مئی کو کاروبار کے دوران ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈيکس 944 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 581 پر بند ہوا، 4 روز کے دوران انڈیکس میں 2 ہزار 414 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ کے سرمائے میں 106 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ ایک دن میں انڈیکس میں 2.65 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ روز مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 180 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی بھی دیکھی گئی تھی۔

اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے بعد ملک میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

معاہدے کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو تین سال کےلیے 6 ارب ڈالر کا قرض دے گا۔ لیکن آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کے بعد ملک میں بیروزگاری مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

گذشتہ حکومت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایسے وقت پر روپے کی قیمت کو مصنوعی طریقے سے قابو کیا ہوا تھا جس وقت ڈالر کے مقابلے میں تمام ممالک کی کرنسیاں مشکلات کا شکار تھیں۔

دسمبر 2017 سے ڈالر کی قیمت میں ابتک 25 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، مگر ماہرین کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ڈالر مزید 5 سے 10 فیصد مہنگا ہوسکتا ہے۔

IMF loan

100 Index Up

dollar price

Tabool ads will show in this div