بی جے پی جیت کے قریب، مودی کے پھر سے وزیراعظم بننے کے امکان روشن

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/MA-INDIA-ELECTION-RESULT-PKG-23-05-UMAIR.mp4"][/video]

بھارت لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی دوسري مدت کے ليے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی جس سے نریندرا مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔

غيرسرکاري غيرحتمي نتائج کے مطابق 542 نشستوں پر مشتمل لوک سبھا کے اليکشن ميں بی جے پی اتحاد کا پلڑا بھاري ہے ۔ اين ڈي اے اتحاد 342 نشستوں پر آگے ہے جبکہ کانگريس اور یو پی اے اتحاد اب تک صرف 90 نشستوں پرکامياب رہي ہے۔ علاقائي جماعتيں 110 نشستوں پر آگے ہيں۔۔

غيرسرکاري نتائج کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2019 ميں ووٹ ڈالنے کي شرح 67 اعشاريہ 1 فیصد رہی۔

انتخابات ختم ہونے کے بعد جاری کیے جانے والے ایگزٹ پولزمیں بھی یہی کہا گیا تھا کہ نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اوراتحادیوں کی جیت کا قوی امکان ہے۔ مودی وراناسائی سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کی سربراہی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس 339 سے 370 تک سیٹیں حاصل کر رہا ہے جبکہ راہول گاندھی کی انڈین نیشنل کانگریس بمشکل 100 نشستیں حاصل کرپائے گی ۔

یاد رہے کہ 543 رکنی پارلیمنٹ میں اکثریت کے لیے 273 نشستیں حاصل کرنا ضروری ہیں ، لیکن ساتھ ہی ماہرین نے خبردار بھی کیا ہے کہ ماضی میں ایگزٹ پولز اکثر غلط ثابت ہوتے رہے ہیں۔

بھارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد اسی روز کیا جائے گا۔

Indian Elections

Lok Sabha Election

Tabool ads will show in this div