کنٹونمنٹ بورڈ اراکین کی مدت 9 دسمبر کو ختم ہوجائیگی
الیکشن کمیشن نے یکساں نظام لانے کیلئے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کے اراکین کی مدت 9 دسمبر کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کنٹونمنٹ بورڈز اراکین 2015ء میں مختلف تاریخوں میں ہونے والے انتخابات میں منتخب ہوئے تھے، کنٹونمنٹ بورڈ آرڈیننس 2002ء کے کے سیکشن 67 کے تحت ان تمام ممبران کی مدت حلف اٹھانے سے 4 سال کیلئے تھی۔
الیکشن کمیشن پاکستان نے سیکریٹری دفاع، ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری لینڈ اور تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو ایک خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔