رکشہ والا راول پنڈی سے خنجراب کے سفر پر نکل پڑا

راول پنڈی سے خنجراب پاس تک رکشہ لے جانے کی دھن میں مہم جو نکل پڑا۔ اس کا یہ سفر 12 روز پر محیط ہوگا۔

وجاہت ملک کچھ کر دکھانےکے لیے پرعزم ہے۔اس نے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم پر پہلے کسی نے رکشہ نہیں چلایا ہے، 4 ہزار 700 میٹر کی اونچائی پر بھی کبھی رکشہ نہیں گیا ہے،اس لئے وہ یہ ایڈونچر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وجاہت کی یہ مہم محض سیرسپاٹا نہیں،بلکہ اس مشن میں ایک بڑا مقصد بھی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ وہ اس مہم کےذریعہ یہ پیغام بھی دینا چاہتا ہے کہ سیاح تفریحی مقامات پر گندگی پھیلانے سے گریز کریں۔

Tabool ads will show in this div