ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ٹیم کے میچز کا شیڈول

تصویر: گیٹی امیجز
تصویر: گیٹی امیجز
تصویر: گیٹی امیجز

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے شروع ہوگا جس میں ہر ٹیم اپنے 9 میچز کھیلے گی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

دیگر ٹیموں کی طرح پاکستان کو بھی 9 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، جبکہ قومی ٹیم کو اچھے رن ریٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی تاکہ سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر سکے۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اپنے 2 وارم اپ میچز افغانستان اور بنگلہ دیش کےخلاف 24 مئی کو برسٹل اور 26 مئی کو کارڈف میں کھیلے گا۔

انگلینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 4 صفر سے شکست دے دی

قومی ٹیم کے 8 میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے، جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف نواں میچ شام 5 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

پاکستان اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے جس میں وہاب ریاض، محمد عامر اور آصف علی کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو 0۔4 سے شکست دی، ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔

ورلڈ کپ 2019: پاکستان کے حتمی اسکواڈ میں وہاب، عامر اور آصف کی واپسی

:میچز شیڈول

پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کےخلاف ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ 3 جون کو میزبان انگلینڈ کےخلاف ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا کےخلاف برسٹل میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ 12 جون کو عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کےخلاف ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا۔

پانچواں میچ 16 جون کو روایتی حریف بھارت کےخلاف مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کےخلاف لارڈز لندن میں کھیلا جائے گا۔

ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کےخلاف برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کےخلاف لیڈز کے مقام پر کھیلا جائے گی

نواں میچ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کےخلاف لارڈز کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

:اسکواڈ

کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل، آصف علی، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، محمد حسنین، شاہن شاہ آفریدی، وہاب ریاض اور حسن علی۔

ENGLAND

ODI

Tabool ads will show in this div