ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کی وارم اَپ میچز کیلئے تیاریاں شروع

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019 سے قبل وارم اپ میچز کےلیے تیاریوں کا آغاز جمعرات 23 مئی سے کرے گی۔
وارم اپ ميچز کےلیے پريکٹس کي جائے گي، ٹريننگ سيشن ميں بولنگ اور فيلڈنگ پر خاص توجہ ہوگي۔
ورلڈ کپ اسکواڈ کے بعد سے مجھے خواب آ رہے تھے، وہاب ریاض
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض آج رات انگلینڈ کےلیے روانہ ہوں گے۔
پاکستان ٹيم ورلڈ کپ سے قبل دو وارم اپ ميچز کھيلے گي۔ پہلا وارم اپ ميچ 24 مئي کو برسٹل ميں افغانستان سے ہوگا، جبکہ دوسرا ميچ 26 مئي کو بنگلہ ديش سے کارڈف ميں شيڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کٹ کی تصاویر جاری کردیں
ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو مسلسل دس ون ڈے ميچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کا ایونٹ میں پہلا میچ 31 مئي کو ناٹنگھم میں ويسٹ انڈيز کيخلاف ہوگا۔