قوت گویائی سے محروم افراد کی زبان بن جانے والا دستانہ
کراچی کے طلبہ نے ايسا دستانہ تيارکرليا ہے جو بے زبان افراد کی زبان بن گیا۔ یہ دستانہ پہننے والے افراد اب اپنی بات باآسانی دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔
اسپیچ جنریٹر گلوز کے ذریعے قوت گویائی سے محروم افراد اپني بات اشاروں کے ذريعے نہيں بلکہ بول کرسمجھا سکيں گے کيونکہ بولتا ہاتھ سائن لینگویج کو آواز کی شکل دے گا۔
اسے بنانے والے طلباء میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ہمیں قوت گویائی سے محروم لوگوں کا درد محسوس ہوا تو سوچا ایسی کوئی چیز بنائیں جو ان کے کام آ سکے۔
طلبا کے مطابق اس میں سی لینگویج کا استعمال کیا گیا ہے، مستقبل میں مزید الفاظ کوڈ کریں گے تاکہ زبان مکمل طور سمجھ سکے۔
این ای ڈی سے الحٓاق شدہ نجی یورنیورسٹی کے طلبہ کا کہنا ہے کہ اگر فنڈز ملیں تو بولتے ہاتھ کو مزيد اشارے سمجھاکر بے زبانوں کي زبان بناياجاسکتا ہے۔