مسلم ليگ کا بيانيہ 'نوٹ کوعزت دو' ہے، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان نے مريم نواز کي پارليمنٹ ميں آمد کو عدالتي فيصلے کي توہين قرار دے ديا ۔
اسلام آباد ميں تقريب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم ليگ کا بيانيہ ووٹ کو نہيں نوٹ کوعزت دينا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزيشن کرپشن بچانے کيلئے متحرک ہوئي، جعلي اکاؤنٹس کيس ميں نيب کا شکنجہ سخت ہونے کے بعد اپوزيشن بچنے کي کوشش کر رہي ہے ۔