لاہور ميں تين ماہ قبل قتل کرنے والے چار ملزمان گرفتار

لاہور ميں تين ماہ قبل 35 سالہ شخص کو قتل کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرليا گيا، مقتول نے طلاق يافتہ خاتون سے شادي کي تو اس کا سابقہ شوہر جان کا دشمن بن گيا اور پھر اجرتي قاتلوں کے ہاتھوں قتل کراديا ۔

واردات تين ماہ قبل نشتر کالوني ميں ہوئي جہاں محمد حسين کو عذرا نامي خاتون سے شادي کرنے کي رنجش پہ فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گيا، خاتون کے سابقہ شوہر ظہور نے اجرتي قاتلوں کي مدد لي ۔

ڈي ايس پي عثمان حيدر کے مطابق واردات ميں فائرنگ کرنے والے ملزم اظہر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتايا کہ ملزم ظہور نے قتل کے باوجود مکمل رقم ادا نہيں کي۔

پوليس کا کہنا ہے کہ واردات ميں ملوث ايک ملزم تاحال فرار ہے جس کي گرفتاري کي کوششيں جاري ہيں ۔

shooter arrest

Tabool ads will show in this div