ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہونے پر جنید خان کا خاموش احتجاج

ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہونے پر فاسٹ بالر جنید خان نے خاموش احتجاج کرديا، منہ پر ٹیپ لگا کر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے پر جنيد خان نے کچھ کہا بھي نہيں مگر سب کہہ گئے، فاسٹ بولر نےٹيم سے نکالےجانے پر انوکھا احتجاج کيا منہ پر ٹيپ لگائے تصوير شئير کردي ٹوئٹر پر لکھا میں کچھ بولنا نہيں چاہتا کيونکہ سچ کڑوا ہوتا ہے۔
I dont want to say anything. Truth is bitter. (Sach karwa hotha hai) pic.twitter.com/BsWRzu0Xbh
— Junaid khan 83 (@JunaidkhanREAL) May 20, 2019
جنيد خان ورلڈ کپ کے ابتدائي اسکواڈ کا حصہ تھے مگر انگلينڈ کے خلاف دو ميچز ميں سليکٹر کو متاثر نہ کر پائے ڈراپ کيچ اور ناقص فيلڈنگ نے کيس اور کمزور کرديا۔
جنيد خان کا مسلسل تيسري بار ورلڈ کپ ميں ڈيبيو کا خواب چکنا چور ہوگيا۔