عمران خان کو پتہ نہیں تھا کہ چوروں نے خزانے پر جھاڑو پھیری ہے،شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے  10 سالوں میں ایک ٹرین نہیں چلائی، 14 سال سے ٹریک ٹھیک نہیں کیے گئے،ایم ویل ون کے لیے نیا ٹریک بنارہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے ادارے میں آرام اور کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں،جب تک ریلوے بحال نہیں ہوگی ملک خوشحال نہیں ہوگا، ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ ہے۔

سیاست سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ زرداری ہاؤس میں چوروں کا بازار لگے گا، لوگوں کو معلوم ہے کہ یہ لوگ کرپٹ ہیں،ملک میں مہنگائی ان چوروں کے باعث ہوئی ہے، پہلے ہی کہا تھا کہ شہباز شریف این آراو مانگ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اچھے لوگوں میں پارٹی میں بغاوت کی جرات نہیں ہے،عمران خان کو چور بازاری پسند نہیں ہے، ہرپارٹی میں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں،پیپلزپارٹی کے کچھ رہنماؤں میں بغاوت کی جرات نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نہیں پتہ تھا کہ چوروں نے خزانے پر جھاڑو پھیری ہے،نوازشریف، شہباز شریف اور زرداری بڑے ڈاکو ہیں،اپوزیشن کی بے ایمانی نے سب کو اکٹھا کر رکھا ہے،عمران خان کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

shaikh rasheed ahmed

Tabool ads will show in this div