تھائی لینڈ : کتے نے زندہ دفن کئے گئے بچے کو بچالیا

تھائی لینڈ میں ایک کتے نے زندہ دفن کئے گئے بچے کو بچالیا، بی بی سی کے مطابق 15 سالہ ماں نے بچے کو کھیتوں میں زندہ دفن کردیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایک 15 سالہ لڑکی نے والدین سے چھپانے کیلئے اپنے بچے کو کھیتوں میں زندہ دفن کردیا تھا۔
کتے کے مالک کا کہنا ہے کہ کتا ایک جگہ پر بار بار بھونک رہا تھا اور وہاں اپنے پنجوں سے کھودائی کررہا تھا، جب اس نے زمین سے ایک بچے کا پاؤں دیکھا۔
بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے۔