ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے گواہوں کے بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی
گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف علي ظفر کےہتک عزت کے دعوے پر لاہور کي سيشن عدالت نے سپریم کورٹ کا حکم نامہ اور گواہوں کے بیان حلفی جمع کرانے کي ہدايت کر دي۔
معروف گلوکار علي ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کي سماعت ايڈيشنل سيشن جج امجد علی شاہ نے کي، علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام گواہوں کي شہادتيں بیان حلفی کی صورت میں داخل کرائي جائيں گي۔۔ جس کے بعد فریقین کے وکلا جرح کر سکیں گے۔
علی ظفر کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے تین گواہوں کا تعلق کراچی سے ہے اور بيان حلفي دستخط ہونے کراچي گئے ہيں۔
عدالت نے علی ظفر کے وکیل کي استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں سپريم کورٹ کا حکم نامہ اور گواہوں کے بیان حلفی پیش کرنے کے لئے اکيس مئی تک کي مہلت دے دی۔