پنجاب کے کئی شہروں میں شدید بارش، متعدد فیڈر ٹرپ

May 18, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/OSR-Rain-Over-All-Pkg-17-05.mp4"][/video]

ملتان، لودھراں اور وہاڑي ميں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ راجن پور ميں کوہ سليمان کے مقام پر ندي نالوں ميں طغياني آگئی۔

ملتان ميں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ وہاڑي ميں مسلسل بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے کئي علاقوں کو بجلی کی فراہمي معطل ہوگئی۔ لودھراں اور جلالپورمیں بھی تیز بارش ہوئی۔

بلوچستان، بارشوں میں 3 افراد جاں بحق، کھڑی فصلیں متاثر

راجن پور کے علاقے کوہ سليمان پر ندي نالوں ميں طغياني آگئی ، درہ کاہ سلطان سے 20 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔ ریلے سے لال گڑھ، جھوک مکول، چٹول اور حاجی پور کی آبادیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

دادو میں کیرتھر پہاڑی سلسلوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث 10 سے زائد دیہات کا دادو اور تحصیل جوھی سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔

punjab rain

Dadu Kirthar Mountains