اسلام آباد میں کچی بستیوں کی رجسٹریشن مکمل، 91 ہزار افراد رہائش پذیر
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : اسلام آباد میں سیکیورٹی مسائل کے باعث پولیس نے پہلی بار کچی بستیوں کے مکینوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی، 36 کچی آبادیوں میں 91 ہزار سے زیادہ افراد رہائش پذیر نکلے۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر تمام تھانوں کی پولیس نے اپنے اپنے علاقوں میں واقع کچی بستیوں میں جھگی جھگی جاکر مکینوں کی چھان بین کی اور ان کے کوائف جمع کرلئے ہیں، اسلام آباد کی 36 کچی بستیوں میں 91 ہزار سے زیادہ افراد مستقل رہائش پذیر ہیں، ان میں 50 فیصد افغان باشندے شامل ہیں۔
اسلام آباد میں کچی بستیاں بھارہ کہو، بری امام، ترامڑی چوک، کورال، سیکٹر جی 6، 7، ایچ 11 اور ترنول تک پھیلی ہوئی ہیں جو جرائم پیشہ عناصر اور تخریب کاروں کی محفوظ پناہ گاہیں سمجھی جاتی ہیں، حکومت نے ان کچی آبادیوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سماء