عالمي کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹيم کومسلسل نويں شکست
انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں بھی پاکستانی ٹیم چاروں شانے چت ہوکر سیریز ہار گئی۔ انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔
ٹاس جیتے ہوئے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 340 کا ہدف انگلینڈ کو دیا۔ میچ میں بابر اعظم نے شاندار سینچری اسکور کی۔ ابتدا میں 341 کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے دھواں دھار بیٹنگ سے آغاز کیا۔ جيسن رائے کي سنچري نے ميچ يکطرفہ بنا ديا۔
انگلينڈ ميچ پر حاوي تھا مگر پھر بولرز نے کم بيک کيا اور 15 رنز پر4 وکٹيں گرا دي۔ ميچ پاکستان کے قبضے ميں آگيا ليکن پھر کہاني پلٹ گئي۔ سرفراز نے ٹام کرن کو رن آؤٹ کيا مگر اپيل کرنا بھول گئے۔ سرفراز اپيل کرتے تو کرن آؤٹ جاتے۔ رہي سہي کسر ناقص فيلڈنگ نے پوري کي۔ سيدھي گيند تک نہ پکڑي گئي۔
انگلش ٹيم نے تين سو اکتاليس رنز کا ہدف سات وکٹوں پر پورا کيا۔ جيسن رائے نے ايک سو چودہ اور بين اسٹوکس نے اکہتر رنز کي دھواں دار اننگ کھيلي۔ پاکستان بولر جنيد اور حسنين کي خوب پٹائي ہوئي۔ چوتھے ون ڈے میں بھی کامیابی کے بعد ميزبان ٹيم کو سيريز ميں تين صفر کي فيصلہ کن برتري حاصل ہوگئي۔
چوتھے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے حسنين اور عماد وسيم نے2،2 وکٹيں حاصل کيں۔ دونوں ٹیموں کے مابین پانچواں اور آخری ون ڈے اتوار کو ليڈز ميں کھيلا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان جنوبي افريقہ اور آسٹريليا کے خلاف بھی سیریز ہار چکا ہے۔